اسلام آباد(الصفوت نیوز)تفصیلات کے مطابق لیاقت پور میں تیزگام سانحے کے سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلی فون کیا جس میں جاں بحق افراد کے ورثا کو وزیر اعظم کی طرف سے فی کس 5 لاکھ مزید ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے فون پر شیخ رشید کو حادثے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا حادثے کے سلسلے میں کوتاہی کے مرتکب افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائے، ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے ریلوے میں احتساب کا عمل بھی شروع کیا جائے۔
وزیر اعظم نے شیخ رشید کو جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا زخمی افراد کو بھی بہترین طبی سہولیات فراہم کریں، واقعے کی تحقیقات سے مسلسل آگاہ رکھیں۔
خیال رہے کہ وزیر ریلوے نے اعلان کیا تھا کہ جاں بحق مسافروں کے ورثا کو فی کس 15 لاکھ روپے دیے جائیں گے، جب کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو 3 سے 5 لاکھ ادا کیے جائیں گے۔
شیخ رشید نے وزیر اعظم کو بتایا کہ حادثے کے بعد ریسکیو اور قریبی علاقوں سے آرمی کے جوان فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے جنھوں نے مقامی انتظامیہ سے مل کر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، یہ ٹرین حادثہ دو گیس سلنڈروں کے پھٹنے کے باعث پیش آیا، مسافروں کی جانب سے ناشتے کی غرض سے غیر قانونی سلنڈر استعمال ہو رہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ تقریباً 2 لاکھ تبلیغی رائیونڈ میں اجتماع کے لیے ٹرین سے سفر کرتے ہیں، یہ افراد کھانا پکانے کا سامان، چولھے وغیرہ بھی لے کر سفر کرتے ہیں، ٹرین عملے کی غفلت بظاہر اس واقعے کا باعث بنی ہے، کسی کی بد نیتی کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
انھوں نے بتایا کہ وہ آرمی چیف کے فراہم کردہ خصوصی طیارے سے زخمیوں کی عیادت کے لیے پہنچے تھے۔
واضح رہے کہ تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کی وجہ سے 74 مسافر جاں بحق، جب کہ 40 افراد زخمی ہوئے ہیں، یہ حادثہ لیاقت پور کے قریب پیش آیا، ریل کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team