اسلام آباد(الصفوت نیوز)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ جو بھی قانون توڑے گا اس کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگا، میں اس اچھے ماحول کو خراب نہیں کرنا چاہتا لیکن جو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانون کی عملداری کے لیے ایکشن ہوگا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر تصادم ہوا تب بھی دوبارہ وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے۔
ایک صحافی سوال پر اعجاز شاہ نے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ کوئی گھبراہٹ نہیں کیونکہ جو ڈر گیا وہ مرگیا اور میں ایسا کیا کروں کہ آپ کو یقین آئے کہ ہم گھبرائے ہوئے نہیں، کیا میں یہاں ڈانس کرکے دکھاؤں کہ آپ کو یقین آئے کہ میں گھبرایا ہوا نہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہےکہ کوئی بھی شخص نوازشریف سمیت کسی کی بھی صحت پربات نا کرے، نوازشریف کو 8 ہفتوں کا ریلیف مل گیا، کبھی ایسا پہلے سنا ہے؟ سیاست اس وقت تک ہوتی ہے جب تک زندگی ہوتی ہے، نوازشریف کا نام ای سی ایل پر نہیں۔
اعجاز شاہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پہلی مرتبہ مارچ نہیں ہورہا ہے یہ سب سکندر مرزا کے وقت سے ہورہا ہے، کمیٹی میں صرف دھرنے کی جگہ پر بات کی گئی، مارچ کراچی سے گوجر خان پہنچ گیا، ہم نے اسے کہیں نہیں روکا، مولانا کے کنٹینر کے لیے علیحدہ روٹ دیا ہے، دعا ہے وہ خیرخیریت سے ادھر پہنچ جائیں، ہم مکمل سیکیورٹی دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجی مارچ کے باعث حکومت اورناپوزیشن کے درمیان سیاسی تناؤ میں اضافہ ہوا تھا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ وہ جمہوری روایات کے تحت احتجاجی مارچ کو نہیں روکیں گے، کچھ عناصر مولانا فضل الرحمان کا کندھا استعمال کرکے حکومت کو ہدف بنانا چاہتے تھے، مولانا احتجاجی مارچ کو اپوزیشن کا مارچ بنانے میں ناکام رہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team