کوئٹہ(الصفوت نیوز)وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا ہے کہ لیویزپرحملہ کرنے پرجے یوآئی(ف) کی ذیلی تنظیم انصاالاسلام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ لیویز پر ہلہ بولنے اور اسلحہ چھیننے کی کوشش پر درج کیا گیا، مقدمے میں 250 ملزمان کونامزد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان حکومت کی ہدایت پر تھانہ لیویز نے جمعیت علماء اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصاالاسلام کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ مقدمہ لیویز پر ہلہ بولنے اور اسلحہ چھیننے کی کوشش پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں اسلحہ چھیننے اور ہلہ بولنے کی دفعات شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انصارالاسلام کیخلاف مقدمہ لیویزتھانہ انچاج کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں 250 ملزمان کونامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں انصارالاسلام کے کارندوں کے نام شامل کیے گئے۔
واضح رہے معلوم ہوا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران جے یوآئی ف کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے بلوچستان میں لیویز فورس پر حملے کی کوشش کی۔ لیویز فورس نے پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو ہوائی فائرنگ کرکے منتشر کیا۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے انصارالاسلام پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر جواب طلب کر تے ہوئے سماعت (کل ) منگل تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام کو سنے بغیر وزارت داخلہ نے پابندی لگائی۔ وزارت داخلہ عدالت کو مطمئن کرے کہ کسی کو سنے بغیر کیسے پابندی لگا دی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل کامران مرتضیٰ نے موقف اخیتار کیا کہ انصارالاسلام پرائیویٹ ملیشیاء نہیں بلکہ یہ تنظیم جمیعت علماء اسلام کا حصہ ہے۔ اس موقع پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پرائیویٹ ملیشیا تو نہیں ڈنڈے تو ہیں۔
کامران مرتضی نے کہا کہ ڈنڈے تو جھنڈوں کے ساتھ ہوتے ہیں، جمعیت علماء اسلام سیاسی جماعت کے طور پر الیکش کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہے ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ میری رائے کے مطابق تو یہ نوٹیفکیشن ہی غیر موثر ہے، جب تنظیم کا باقاعدہ وجود ہی نہیں تو اس پر پابندی کیسے لگ سکتی ہے، خاکی وردی کی بجائے سفید پہن لیں تو اس سے پھر کیا ہو گا۔ عدالت عالیہ نے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کردی ۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team