اسلام آباد (الصفوت نیوز)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے ۔ کچھ لوگ جن کے افغانستان سے رابطے تھے اُن کی کالز ٹریس ہوئیں۔ جس کے بعد مولانا فضل الرحمان کو جا کر بتایا گیا کہ یہ یہ حرکتیں ہو رہی ہیں ، آپ پُرامن احتجاج کریں ہم رکاورٹ نہیں ڈالیں گے۔ لیکن ملک میں قتل و غارت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کریک ڈاؤن کا آغاز ہو چکا پے۔ چند شرپسند پکڑے جا چکے ہیں۔ اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ دھرنا دینے کی اجازت دے دی جائے لیکن جب علم ہوا کہ دھرنا مقصد نہیں مقصد قتل و غارت کروانا اور ملک کے حالات خراب کرنا ہے ، اُس کے بعد کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ اطلاعات آئیں گی کہ کسی گاڑی کو آگ لگ گئی کسی عمارت کو آگ لگا دی گئی۔ اس طرح کے مزید خدشات بڑھ رہے ہیں۔ حکومت نے بہت دیر کر دی کیونکہ پنجاب حکومت میں جو لوگ اسپیشل برانچ میں موجود ہیں وہ شہباز شریف کے دست راست ہیں۔ خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے حکومت کے خلاف آزادی مارچ کرنے اور دھرنا دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ اس سے قبل بھی اہم اداروں نے آزادی مارچ اور دھرنے میں دہشتگردی کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے حکومت مخالف آزادی مارچ کی تاریخ کے اعلان کے بعد حکومت اور اہم ادارے متحرک ہو چکے ہیں۔ حکومت نے مولانا اور ان کی ٹیم سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جبکہ فضل الرحمان صاف اور واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ مطالبات سے ہٹ کر کسی چیز پر بات نہیں ہو گی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team