سری نگر(الصفوت نیوز) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے شہریوں کو یوم عاشور کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہ دی۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جانب سے کرفیو اور پابندیوں کو آج مسلسل 37 واں روز ہے جس میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث کشمیری اپنے پیاروں سے رابطے کرنے سے بھی قاصر ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں یوم عاشور کے روز جلوس و مجالس کو روکنے کے لیے کرفیو اور پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عاشورہ کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں صحافیوں سمیت کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔جب کہ سری نگر اور دیگر ملحقہ علاقوں کو خاردار تاریں لگاکر مکمل سیل کیا گیا ہے، تمام مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس سمیت 5 اگست سے تاحال معطل ہے جس سے وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے جب کہ کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے اشیائے خوردونوش سمیت دواؤں کی بھی شدید قلت ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team