لاہور (االصفوت نیوز /تازہ ترین ) قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے ایلئے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق باؤلنگ کوچ کے لئے وقاریونس جبکہ ہیڈ کوچ کےلئے تین امیدواروں سے انٹرویو کیے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پانچ رکنی کوچ فائنڈنگ کمیٹی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور باؤلنگ کوچ کے عہدوں کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کپتان اور کوچ وقار یونس باؤلنگ کوچ کے عہدے کے لئے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں، باؤلنگ کوچ کے عہدے کے دوسرے امیدوار سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اکرم نے اپنی درخواست آخری لمحات میں واپس لے لی جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کو کمیٹی نے شارٹ لسٹ نہیں کیا۔ وقار یونس نے ایک گھنٹہ طویل انٹرویو میں کمیٹی کو اپنے کوچنگ پلان سے آگاہ کیا ہے۔
سابق کپتان قومی ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور ریجنل اکیڈمیز میں نوجوان فاسٹ باؤلرز کی راہنمائی کریں گے۔ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے سابق آسٹریلوی بلے باز ڈین جونز نے ویڈیو لنک پر انٹرویو دیا جبکہ محسن حسن خان اور سابق کپتان مصباح الحق نے کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر انٹرویوز دئیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کیسابق کوچ مکی آرتھر کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ وسیم اکرم کو ٹھہرادیا گیا ذرائع کے مطابق وسیم اکرم عالمی کپ 2019 کے بعد قومی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے قائم کی گئی کمیٹی کا حصہ تھے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team