اسلام آباد(الصفوت نیوز تازہ ترین) وفاقی مشیر اقتصادی امور عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت 29 فیصد اضافہ ہوا، برآمدات میں اضافہ پاکستان کیلئے خوشخبری ہے،امپورٹ پچھلے سال کی نسبت 4 بلین ڈالر کم ہوئی، اگلے سال مزیدبہتر بنائیں گے۔ انہوں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہامریکا اور چین کے درمیان تجارت کی وجہ سے دنیا میں 7.2 فیصد قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔
ہم یہ دیکھتے ہیں تو ایکسپورٹ کا تجزیہ کرنا ہوتا ہے۔تو تین چیزوں کو دیکھنا ہوتا ہے۔ ڈالر کے ریٹ میں اضافہ ہوا ہے، روپے میں بڑا ہے؟ عددی طور پر برآمدات میں کوئی بہتری آئی ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈالرمیں ایکسپورٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
جب ہم مقدار یا عدد کو دیکھتے ہیں توعالمی سطح پر تجارت3 فیصد کم ہوئی لیکن پاکستان میں پچھلے سال کی نسبت برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہو اہے۔
یعنی ہماری برآمدات میں کافی اضافہ ہو اہے۔ سیمنٹ ، باسمتی، فروٹ و دیگر چیزیں بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات کی سمت بالکل درست ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹ پچھلے سال کی نسبت 4بلین ڈالر کم ہوگیاہے۔ کوشش ہے کہ ان اعداد کو اگلے سال بہتر بنائیں گے۔اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تبدیلی آئی نہیں تبدیلی آگئی ہے۔ پاکستانیو ں کی خواہشات کے مطابق وزیراعظم کی کوشش سے ملائشیاء میں 320 قیدی پاکستان پہنچ چکے ہیں، وزیراعظم غریبوں کا جو دل میں احساس رکھتے ہیں ، یہ اس کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کا عیدالفطرمیں قوم کو ایک بڑا تحفہ ہے۔آج ہمارے مورچوں پر کافی گولہ باری کی گئی ہے ، ہم نے اس کا بھرپور دفاع کرنا ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team