آج صبح جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے ملکی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے اب تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔ تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین جی ابراہیم نے اِس خبر کے سامنے آنے کے بعد احتجاجاً اپنا استعفا دے دیا ہے۔ زاہد ایف ابراہیم معروف قانون داں فخرالدین جی ابراہیم کے صاحبزادے ہیں۔
جس کے بعد اب مبینہ ریفرنس کی زد میں آنے والے سپریم کورٹ کے جج قاضی فائز عیسیٰ نے اِس معاملے پر صدرمملکت عارف علوی کو خط لکھ دیا ہے۔
زرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے خط میں لکھا ہے کہ ریفرنس دائر کرنے سے متعلق واضح کردیا جائے تو مشکور ہوں گا۔ واضح کیا جائے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے یا نہیں؟ اگر دائر کیا گیا ہے تو اس ریفرنس کی کاپی فراہم کی جائے۔ اس طرح کی لیکس کردار کشی کا باعث ہوتی ہیں۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹس کے دو اور سپریم کورٹ کے ایک جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔
حکومت کی جانب سے مبینہ ریفرنسز میں ججوں پر بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کاالزام لگایا گیا ہے۔
اس سے قبل ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان زاہد فخر الدین جی ابراہیم نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوایا۔ جس میں انہوں نے کام کرنے سے معذرت کی ہے۔
زاہد فخر الدین نے ججز کے خلاف ریفرنس کو حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
انہوں نے اپنے استعفے میں مزید لکھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی ساکھ ناقابل مواخذہ ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team