لاہور(الصفوت نیوز ) بین الاقوامی شہرتِ یافتہ نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان سال 2019 میں دنیا بھر میں پرفارم کریں گے انہوں نے شیڈول کا اعلان کردیا۔ راحت فتح علی خان نے دنیا کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے شیڈول بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا جس کے مطابق وہ برطانیہ، امریکا، کینیڈا، یورپ اور آسٹریلیا سمیت 6 براعظموں میں پرفارم کریں گے۔ قوالیاں اور عارفانہ کلام پیش کرنے والے گلوکار نے اعلان کیا کہ مداح اس دورے کے دوران ہر پروگرام میں بالی ووڈ کے مشہور گانے، قوالیاں اور ان پلگ ورژن کا لطف اٹھاسکیں گے۔راحت فتح علی خان کے شیڈول کے مطابق اُن کا پہلا میوزیکل کنسرٹ 15 فروری کو ابو ظہبی میں ہوگا جبکہ وہ لندن، برمنگھم اور لیڈز میں بھی پرفارم کریں گے۔نامور پاکستانی گلوکار نے اپنا شیڈول ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا جس کے بیک گراؤنڈ میں اُن کی آواز میں مشہور گانا ’تیرے بن نیئں لگدا دل میرا ڈھولنا‘ چل رہا ہے۔یاد رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور شاگرد راحت فتح علی خان نے اپنے چچا کے انداز کو اپناتے ہوئے اُن کی قوالیاں پڑھیں اور دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team