اسلام آباد(الصٍفوت رپورٹ )پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے مختلف وجوہات کی بنا پر اب تک 450 ملازمین کو نکالا ہے جن میں جعلی ڈگریوں والے اہلکاروں سے لے کر چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملازمین بھی شامل ہیں۔پی آئی اے کی جانب سے فراہم کی جانے تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے چالیس بیگج ہینڈلرز کو مشتبہ سرگرمیوں، بغیر اجازت غیر حاضری، چوری کرنے اور منشیات کے الزامات کے تحت ملازمت سے برخاست کیا ہے۔یاد رہے کہ کئی بار مسافروں کی جانب سے سامان غائب ہونے یا سامان میں سے قیمتی اشیا غائب ہونے کی شکایات کی جاتی رہی ہیں۔ان جرائم میں ملوث زیادہ تر اہلکار دیہاڑی دار ہیں جن کی پی آئی اے میں کل تعداد پانچ ہزار کے لگ بھگ ہے۔چوری یا مشتبہ کارروائیوں میں ملوث نکالے جانے والے اہلکاروں کی اکثریت کراچی میں کام کر رہی تھی جس کے بعد لاہور اور پھر اسلام آباد میں کام کرنے والے ملازمین شامل ہیں۔اسی طرح پی آئی اے نے صرف گزشتہ چند دنوں کے اندر اندر 70 ملازمین کو ان کی جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر نوکری سے برخاست کیا ہے۔ ان میں 6 پائلٹس، کیبن کرو اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔گذشتہ چند سالوں کے دوران پی آئی اے سے کم از کم پانچ سو قریب ملازمین کو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر فارغ کیا جا چکا ہے۔200 کے قریب ‘گھوسٹ’ ملازمین کو فارغ کیا گیا جو بغیر کام کیے تنخواہ وصول کر رہے تھے یا جو صرف نام کے ہی ملازم تھے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team