وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کیا۔ اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا آج ایک اہم کام کیلئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ہم نے ایک ایسی معیشت بنانی ہے، جہاں آئی ایم ایف کا پروگرام آخری ہو۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا پچھلی حکومت معیشت تباہ کر گئی تھی، اس لئے یہ مجبوری ہے ۔کمزور طبقوں کو تباہی سے بچانا چاہتے ہیں ۔انشا اللہ جلد میڈیم ٹرم اکنامک فریم ورک پیش کریں گے۔بجٹ نہیں اصلاحات کا پیکیج پیش کر رہاہوں۔انہوں نے کہا پچھلی حکومت عوام کے پاس چھوڑ کر کیا گئی تھی۔ بجٹ خسارہ ریکارڈ حد تک بڑھا دیا۔بجٹ خسارے کا پیسہ سوئس بینک سے نہیں عوام کی جیب سے آتا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھابجلی کے نظام میں ایسی تباہی لائے کہ تاریخ میں نہیں دیکھی۔زرداری صاحب کی حکومت میں بھی گیس کا خسارہ نہیں ہوا ۔پی آئی اے ، اسٹیل مل کا ریکارڈ خسارہ ہوا۔ پاکستان کو ڈھائی سے 3ہزار ارب کا مقروض کر کے چلے گئے۔انہوں نےکہا ہم نے مشکل فیصلے کئے۔قوم سمجھے کہ مشکل فیصلے ناگزیر تھے۔عوام کیلئے خوشخبری دینا چاہتا ہوں ۔برآمدات بڑھ گئیں، درآمدات کم ہوگئیں۔تجارتی خسارہ پہلے سے کم ہوگیا۔بہتری نظر آرہی ہے، لیکن یہ کافی نہیں۔انہوں نےکہا چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا ہوں گے۔6.6فیصد بجٹ میں نقصان چھوڑ کر گئے ہیں ۔برآمدات میں خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی۔زراعت اور صنعت کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔سرمایہ کاری کے بغیر معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی۔حقیقی ترقی کیلئے سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی۔حقیقی بچت تک سرمایہ کاری نہیں ہوسکتی۔اخراجات اور محصولات میں توازن لانا ہوگا۔مالی خسارہ آج سے کم ہوگا۔وزیر خزانہ کا کہناتھان لیگ حکومت بجلی کے نظام میں بڑی تباہی لائی۔قوم جانتی ہے کہ علی بابا اور 40چور کون ہیں۔ چھوٹے ادارے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ۔اسد عمر نے بتایا کہ ایس ایم ایز کیلئے بینک 20 فیصد ٹیکس وصول کر سکے گا۔زرعی قرضوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔ زرعی قرضوں پر آمدنی ٹیکس 39 سے کم کر کے 20 فیصدکر رہے ہیں ۔چھوٹے گھروں کی تعمیر کیلئے ٹیکس 39 سے کم کر کے 20 فیصد کر رہے ہیں ۔5ارب روپے مالیت سے قرض حسنہ کی اسکیم لارہے ہیں۔وزیر خزانہ نے فائلرز کیلئے بینک ٹرانزکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا نان فائلر 1300سی سی تک گاڑی خرید سکتے ہیں۔ایز آف ڈوئنگ بزنس میں پاکستان 136 ویں نمبر پر ہے۔تاجروں کیلئے ودہولڈنگ ٹیکس کی اسٹیٹمنٹ سالانہ 2 بار کی جارہی ہے۔چھوٹے شادی ہال پر ٹیکس20ہزار سے کم کرکے 5ہزار روپے کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہامعیشت کے اندر صنعتی شعبے کا حصہ پہلے سے کم ہوگیا۔صنعتی شعبہ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔ نیوز پرنٹ پر عائد 5فیصد ڈیوٹی ختم کردی۔ان کا کہناتھا اسپیشل اکنامک زون میں نئی سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔گرین فیلڈ کے تحت نئی سرمایہ کاری پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ ہوگی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team