اسلام آباد:(الصفوت نیوز تازہ ترین)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقامی وکیل ریاض حنیف کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے تقرر کو چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست گزار نے اپوزیشن لیڈر پر نیب ریفرنس کو بنیاد بناتے ہوئے ان کی تقرری کو چیلنج کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر سماعت کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا۔دوسری جانب شہبازشریف نے عدالتی فیصلے پر رد عمل میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ کا شکریہ جس نے یہ فیصلہ دیا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team