ابوظبی:(الصفوت نیوز) پاکستان اور برادر اسلامی ملک یواےای میں 3 ارب ڈالرکے قرض کا معاہدہ طے پا گیا.تفصیلات کے مطابق پاکستان اور یو اے ای میں 3 ارب ڈالر کے پیکیج پر دستخط ہوگئے ، معاہدہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اورابوظبی فنڈز فارڈیولپمنٹ کے مابین ہوا.پاکستان کی جانب سے گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے معاہدے پر دستخط کئے، جب کہ یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کئے.توقع کی جارہی ہے کہ ایک ارب ڈالر فوری پاکستان کو وصول ہوجائیں گے، جب کہ باقی دو ارب ڈالر معاہدے کے مطابق منتقل کیے جائیں گے.واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نومبر 2018 میں یو اے ای کا اہم دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اہم شخصیات سے ملاقات کی، اس ملاقات میں اہم معاہدےطے پائے تھے۔ یاد رہے کہ ماضی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد پاکستان معیشت میں واضح استحکام آیا. خیال رہے کہ اس وقت وزیر اعظم عمران خان قطر کے دور روزہ دورے پر ہیں، جہاں وزیراعظم کی امیرقطر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team