لاہور: پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور دیگر اہم شخصیات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے والے ایچیسن کالج کے استاد میجر جیفری لینگ لینڈز 101 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
میجر جیفری چترال میں ایک کالج کے پرنسپل بھی رہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ پاکستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں صرف کیا۔
لاہور کے ایچیسن کالج کی طرف سے باضابطہ طور پر جاری بیان میں کہا گیا ہے میجر جیفری انتہائی خاموشی سے رخصت ہوگئے ہیں اور ہمیں اس پر انتہائی افسوس ہے۔
کالج انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم میجر جیفری کی زندگی کو استاد، باوقار شخصیت، کوہ پیما، قصہ گو اور ایک سپاہی کی زندگی سے تعبیر کرتے ہیں جنہوں نے اپنی حیات دوسروں بالخصوص پاکستان کیلئے وقف کی۔
گزشتہ سال میجر جیفری کی 100 ویں سالگرہ پر پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے استاد کو مبارک دیتے ہوئے کہا تھا جو لگن اور کام کرنے کا جذبہ آپ نے ہمیں سکھایا اس کیلئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں میری دعا ہے آپ لمبے عرصے کیلئے ہمارے ساتھ رہیں۔
جیفری نے پاک فوج میں بھی خدمات انجام دیں اور میجرکے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد اس وقت کے وزیراعظم ایوب خان نے انہیں پاکستان میں رہنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ میجر جیفری کو ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز بھی نواز گیا۔
ملکہ برطانیہ کی طرف سے انہیں تعلیم اور انسانی خدمات کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے کے صلے میں تمغے سے نوازا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team