/الصفوت نیوز لوئس ابی رشید کی عمر 70 برس ہے اور ان کا تعلق یوراگوئے سے ہے۔ وہ اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ انھیں خادمِ حرمینِ شریفین کے حج و عمرہ کے مہمان پروگرام کے تحت سعودی عرب آنے کا موقع ملا ہے.عرب نیوز کے مطابق لوئس ابی رشید نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی میں یہ پہلا موقع ہے کہ وہ سعودی عرب آنے کے لیے جہاز میں بیٹھے اور یہاں پہنچ کر حج ادا کر سکیں گے۔
ان کا کہنا ہے ’ ان کا یہ سفر سُکون اور روحانی تسکین کی تکمیل کا سفر ہے جس میں ان کی زندگی بھر کی خواہش پوری ہوئی ہے کہ وہ اسلام کے پانچویں ستون کے فرض کی ادائیگی کر سکیں۔‘ ’میں اپنے ان جذبات کو بیان نہیں کر سکتا جب میں نے اس مقدس سرزمین پر قدم رکھا۔ میں زندگی میں پہلی مرتبہ عمرہ ادا کرنے اور کعبہ شریف کو دیکھنے کے لیے سفر کر رہا تھا۔ میں نے یہ مناظر صرف ٹی وی پر دیکھے ہوئے تھے۔ اس بابرکت جگہ کو دیکھنے کی خواہش میں، میرا دل سینے سے باہر آ رہا تھا۔‘ لوئس رشید کہتے ہیں ’حج جیسے ایک خواب ہے، خاص طور پر ایک نو مسلم کے لیے۔ جب میں اس پروگرام کے لیے منتخب ہوا تو خوشی سے میری جو حالت تھی، بیان سے باہر ہے۔‘
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team