/الصفوت نیوز ایشنین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی سٹار ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کامیابی کا کریڈٹ پوری قوم کو دوں گا۔ ارشد ندیم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری طرف سے پوری قوم کو کامیابی مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی پراللہ کا مشکور ہوں جس نے پاکستان کو عزت دی ،آنے والے ایونٹس میں بھرپور تیاری کروں گا۔اولمپک چیمپئن ایتھلیٹ کی والدہ نے کہا کہ بیٹے نے پاکستان کا نام روشن کیا جس پربہت خوشی ہے، ارشد ندیم کی کامیابی پر اللہ کی مشکور ہوں، بھرپوراستقبال کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اوراولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025ء کے جیولین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جب کہ دوسری کوشش میں ان کی تھرو 76.80 میٹر کی رہی، ارشد نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی، انہوں نے چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی۔ چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر موجود رہے جس کے بعد انہوں نے اپنی آخری تھرو 86.40 میٹر لمبی پھینکی اور بلآخر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔دریں اثناء ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے 52 سالوں میں پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ یہ 1973ء کے بعد پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ ہے ، آخری بار جیولن تھرو اور 800 میٹر میں بالترتیب اللہ دادا اور محمد یونس نے فلپائن میں ہونے والے ایونٹ کے دوران طلائی تمغہ جیتا تھا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team