الصفوت رپورٹ/
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا دسواں ایڈیشن پاکستان کی مسلح افواج کے نام کرنے کا اعلا
سنیچر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ میں اننگز بریک کے دوران افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی اس موقعے پر سٹیڈیم میں موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کچھ دیر پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا میچ بھی دیکھا۔ تقریب کے میزبان حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل 10 افواج پاکستان کے نام کیا جاتا ہے۔ ’آج کا یہ پہلا دن پاکستان کی بری فوج کے نام ہے، دوسرا دن پاکستانی بحریہ جبکہ تیسرا دن پاکستانی فضائیہ کے نام ہوگا۔‘ تقریب میں ساحر علی بگا اور دیگر گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے جبکہ اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے والا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز سنیچر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے میچ سے ہوا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team