الصفوت نیوز/
رنگیلا جسکا اصل نام محمد سعید خان تھا رپورٹ کےمطابق وہ ایک غریب پٹھان کے گھرانے میں پیدا ہوا اور انہوں نے اپنی فلمی کیریئر میں تین سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ اصل زندگی میں ایک مکمل انسان ، ملنسار اور خدا ترس انسان تھا.
یہ وہ دور تھا جب اسکرین پر سنجیدگی کے سائے گہرے تھے لیکن رنگیلا نے اس سائے کو روشنی میں بدلا، رنگوں سے اجالا کیا اور مزاح کی روح کو زندگی بخشی۔
ایک معمولی پینٹر کی حیثیت سے فلموں کے پوسٹر بناتے بناتے، قسمت کا ہاتھ انھیں پوسٹر سے اٹھا کر پردہ سکرین پر لے آیا اور پھر وہ خود فلم بن گئے۔
چار دہائیوں تک اپنی منفرد کامیڈی سے محظوظ کرنے والے رنگیلا نے ان گنت کردار نبھائے، ان کی اداکاری صرف چہرے کی جنبش نہ تھی، پورا بدن بولتا تھا، آنکھیں مکالمے کہتی تھیں، ہاتھوں کی حرکات سے مزاح جنم لیتا تھا اور چہرے پر بننے والی ہر شکل، ایک طنزیہ کہانی کہتی تھی۔
رنگیلا نے اپنے وقت کے نامور فنکاروں کے ساتھ کام کیا تاہم شہنشاہ ظرافت منور ظریف کے ساتھ ان کی جوڑی کا چرچہ خوب رہا۔ اپنے فنی سفر کے دوران رنگیلا نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
رنگیلا نے بطور ڈائریکٹر، رائٹر اور پروڈیوسر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ انھوں نے دیا اور طوفان، کبڑا عاشق، رنگیلا، مولا جٹ، عورت راج، بازار حسن اور میڈم باوری جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔
ایک کامیاب اداکار اور شاندار ہدایتکار رنگیلا نے جب نغمے گائے تو ’’گا میرے منوا، گاتا جا رے ، سننے والوں نے صرف گانا نہیں سنا بلکہ اس میں ایک ٹوٹے ہوئے دل کی صدائیں بھی سنیں۔
اداکار رنگیلا کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ سمیت متعدد اعلی اعزازات سے نوازا گیا۔
وہ 68 برس کی عمر میں 24 مئی 2005ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team