فیس بک پر بڑی تعداد میں دوستی کے پیغامات سے پریشان افراد کیلئے فیس بک انتظامیہ نے نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دیگر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی طرح فیس بک انتظامیہ بھی اپنے فیچرز کو مزید بہتر بنانے کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف رہتی ہے اور صارفین کو بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے اپنے فیچرز میں تبدیلی لانے پر ہر وقت کام کرتی رہتی ہے۔ فیس بک انتظامیہ ان دنوں ایک نئے فیچر پر کام کررہی ہے جو فیس بک پر دوستی کے پیغامات بھیجنے سے متعلق ہے۔
فیس بک استعمال کرنے والے تقریباً تمام لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک وقت میں ہزاروں کی تعداد میں دوستی کے پیغامات بھیجے جاسکتے ہیں اور صارفین ایک وقت میں 5000 افراد کو اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرسکتے ہیں۔ البتہ اگر فیس بک پر دوستوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کرجائےتو صارف مزید دوستوں کو اپنی لسٹ میں شامل نہیں کرسکتے جس کی وجہ سے انہیں اپنی لسٹ میں شامل دوستوں کو فرینڈ لسٹ سے ہٹانا یا’’ان فرینڈ‘‘کرنا پڑتا ہے۔ فیس بک انتظامیہ نے صارفین کی اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اگر کوئی صارف، کسی شخص کی جانب سے بھیجی جانے والی دوستی کی درخواست (فرینڈ ریکویسٹ) کا پیغام 14 دن تک قبول نہ کرے تو اس کا نوٹیفکیشن خودبخود ختم ہوجائے گا۔
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیچر سے اُن تمام صارفین کیلئے سہولت پیدا ہوجائے گی جو فیس بک پر بڑی تعداد میں موصول ہونے والی دوستی کی درخواستوں سے پریشان رہتے ہیں۔
ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک اسکرین شاٹ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ موصول ہوتے وقت اوپر ایک پیغام درج ہے جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ آپ کو بھیجی گئی دوستی کی درخواست 14 دن میں خودبخود ختم ہوجائے گی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team