اسلام آباد(الصفوت نیوزو/ تازہ ترین )زیراعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی اپیل پر آج ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں،دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک کو روک دیا جائے گا، تمام ٹرینیں ایک منٹ کیلئے رک جائیں گی، عمران خان وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں.دوپہر 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک کو بھی روک دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے جبکہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں بھارتی ظلم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔’کشمیر آور’ کی مرکزی تقریب شاہراہ دستور پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں طلبہ اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔ملک بھر میں جمعہ کے روز دن بارہ بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک کشمیر آور منایا جائے گا۔ سرکاری پروگرام کے مطابق دن کے 12 بجتے ہی وفاقی دارالحکومت کی تمام شاہراہوں پر ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے اور قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانہ بھی پڑھا جائے گا۔کشمیر آور کی مرکزی تقریب اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر ہوگی جہاں وزیراعظم عمران خان ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پہنچیں گے، وزیراعظم پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں طلبہ اور نوجوانوں سے خطاب کریں گے۔بارہ بجتے ہی تمام شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جب کہ سرکاری ملازمین دفاتر سے نکل کر ڈی چوک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔وزراء اور تحریک انصاف کے قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے۔ دوسری جانب حکومت نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سال کے آغاز پر بلایا گیا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی مؤخر کر دیا ہے۔ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کیلئے جگہ کے تعین کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر عوامی نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے جبکہ احتجاج کیلئے سول سوسائٹی اور طلباء کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے کشمیریوں سے یکجہتی کی اپیل پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے ملک میں چلنے والی تمام 138 ٹرینیں ایک منٹ کیلئے روکنے کا اعلان کردیا۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے ورکرز بھی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ فضائی حُدود بند کرنا اُن کا کام نہیں، انہوں نے سمجھوتا اور تھر ایکسپریس بند کیں، کسی میں جرات ہے تو چلا کر دکھائے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم جنگ کے خواہش مند نہیں لیکن جنگ ہوئی قوم کا بچہ بچہ لڑے گا۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بند کرنے کے علاوہ بھی بہت سے آپشنز پر غور کیا جاسکتا ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ مودی کا کشمیر پر بات کرنے پر راضی ہونا ہماری سفارتی کامیابی ہے، سیکیورٹی کونسل کے مستقل ارکان نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعے کو پوری قوم کشمیر کیلئے نکلے گی، کشمیر ایشو پر پاکستان کے میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے، جمعے کو دن 12 سے ساڑھے 12 تک کوئی فلائٹ بھی ٹیک آف نہیں کرے گی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team