لندن(الصفوت نیوز)سردرد کی گولی جسے عرف عام میں اسپرین کہا جاتا ہے ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ لوگ اسے ہارٹ اٹیک اور دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے پیشگی اقدام کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ خون کو پتلا کرتی ہے۔ تاہم اب سائنس دانوں نے اس گولی کے بے جا استعمال کا ایک انتہائی خوفناک نقصان بتا دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ادھیڑ عمری میں جو لوگ روزانہ اسپرین کی گولی کھاتے ہیں انہیں یہ گولی فائدے سے کہیں زیادہ نقصان پہنچاتی ہے، کیونکہ اس سے ان کے جسم کے اندر خون بہنے (Internal bleeding) کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، جو ہارٹ اٹیک سے بھی زیادہ مہلک ثابت ہوتا ہے۔کنگز کالج لندن کے سائنس دانوں نے اس تحقیق میں 1 لاکھ 60 ہزار لوگوں کا طبی ڈیٹا حاصل کیا اور ان کے اسپرین کھانے کے معمول کے ساتھ اس کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کئے، جن سے معلوم ہوا کہ ادھیڑ عمر کے ایسے لوگ جو دل کی بیماریوں سے بچنے کیلئے پیشگی اقدام کے طور پر اسپرین کھاتے تھے ان میں غالب اکثریت اندرونی بلیڈنگ کے خطرے سے دوچار تھی۔اسپرین کھانے کی وجہ سے ان لوگوں کو ہارٹ اٹیک یا اسٹروک ہونے کا امکان 11 فیصد کم تھا لیکن دوسری طرف ان کے جسم کے اندر خون بہنے کے خطرے میں 43 فیصد اضافہ ہو چکا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سین ژینگ کا کہنا تھا کہ ہم نے جتنے لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا ان میں روزانہ ایک گولی اسپرین کھانے والے ہر 210 افراد میں سے ایک کو اندرونی بلیڈنگ شروع ہوچکی تھی۔ صحت مند لوگوں کیلئے اس گولی کا نقصان فائدے سے کہیں زیادہ ہے، لہٰذا بلا وجہ اس کا استعمال نہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team