لاہور(الصفوت شوبز تازہ ترین)عیدالفطرکےموقع ریلزہونےوالی فلم ’’چھلاوا‘‘ کی پروموشن کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب کراچی کے دوسینما ہاؤسزمیں ہوئی ،فلم کی کاسٹ نے خود اپنے ہاتھوں سے مووی کے ٹکٹس فروخت کئے اور فینز کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں۔کراچی کے سینما گھروں میں عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’’چھلاوا‘‘ کی کاسٹ نے پروموشن تقریب میں پہنچ کرخوب رونق سجائی،فلم میں اہم کردارکرنےوالی اداکارہ زارانور کاکہناتھا کہ لاہور کے بعد کراچی میں بھی فینز کا جوش دیدنی ہے۔ہدایت کار وجاہت رؤف کاکہناتھا کہ فلم’’چھلاوا‘‘اُن کے فینز کے لیے عیدکا ایک چھوٹاسا تحفہ ہے جو اُنہیں ضرورپسند آئےگا۔فلم میں شادی کے مناظر، جذباتی سین، کامیڈی اور مہوش حیات کی دھماکےدارپرفارمنس سمیت وہ تمام مصالحہ موجود ہے جو شائقین دیکھنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔فلم کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ یہ فلم شائقین کو ضرور پسند آئے گی،فلم میں مہوش حیات اوراظفررحمان کی خوبصورت کیمسٹری دکھائی گئی ہے۔ فلم کے ہیرواظفر رحمن فلم کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم ہر لحاظ سے سپرہٹ ثابت ہوگی۔اس سے قبل لاہور میں بھی فلم کی پروموشن کے لیے تقاریب کا انعقاد ہوچکاہے۔اداکارہ مہوش حیات نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ جب بھی لاہور آتی ہیں انہیں انکے مداحوں سے بہت پیار ملتا ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور فنکار کہتے ہیں کہ فلم ” چھلاوا ” رومانس ،کامیڈی ، رقص ، ایکشن اور سسپنس سے بھر پور شاہکار ہےاور یہ فلم یقینا شائقین کے دل موہ لے گی۔اداکار اظفر رحمان نے ہم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کسی بھی پراجیکٹ یا فلم کے لیے پروموشن فلم کا سب سے مزیدار پارٹ ہوتا ہے ۔ ہم اس حوالے سے بہت خوش اور بھر انجوائے کررہے ہیں
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team