اسلام آباد (الصفوت نیوز تازہ ترین )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی بہترین خارجہ پالیسی کے ثمرات نمودار ہونا شروع ہوگئے، سعودی عرب سے بے دخل پاکستانیوں کو واپس بلایا جانے لگا۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی اور اب بیرون ملک کام کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کو عید سے پہلے ہی خوش خبری مل گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پیشہ ور افراد جنہیں کچھ عرصہ قبل سعودی عرب سے بے دخل کردیا گیا تھا، سعودی حکومت کی جانب سے ان پروفیشنل ویزاہولڈرزکوواپس بلایا جارہا ہے ۔ صرف یہی نہیں بلکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی پروفیشنل ویزہ کے حامل افراد کو ہر سال اپنے اہل خانہ کے لیے عمرے کے پانچ مفت ویزے نکلوانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ6ماہ میں بےدخل ہونے والے پروفیشنل ویزاہولڈرزکوواپس بلایاجارہاہے۔ جوپاکستانی بےدخل ہوئےتھے، عید کےبعد ان کی واپسی کا عمل شروع ہوجائےگا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنی کامیاب خارجہ پالیسی کے سبب پہلے ہی سعودی عرب سے کئی اہم معاملات میں پاکستان کے حق میں فیصلے کرانے میں کامیاب رہے ہیں ، جن میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی، تین سال تک موخر ادائیگیوں پر تیل کی فراہمی اور پاکستان کے قرضے کی ادائیگی کے لیے خطیر رقم شامل ہے۔وزیر اعظم عمران خان اہم شخصیات کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر تھے ، جہاں انہوں نے عمرہ ادا کرنے کے علاوہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی کی۔اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل درست نہیں، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team