پشاور(الصفوت نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر ڈاکٹر امجد علی نے دعوت و تبلیغ کے بعد چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی دوستی اقوام عالم میں ضرب المثل کی سی حیثیت رکھتی ہے۔دونوں ممالک میں محبت ، برابری اور باہمی عزت کا رشتہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط ہوتا جارہا ہے۔جب بھی پاک چین دوستی کی بات ہو تو کہا جاتا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے زیادہ اونچی اور سمندر سے زیادہ گہری ہے۔دونوں نہایت قریبی اور مضبوط سیاسی و معاشی تعلقات کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ یہ تعلقات کوئی نئے نہیں بلکہ گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان کی جڑیں بہت گہری اور مضبوط ہیں۔ پاکستان اور چین دُکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔ دونوں ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔تاہم سی پیک کے آنے کے بعد اس دوستی کو ایک نئی جہت ملی ہے۔جس کے بعد عوام سے عوام کا رابطہ بڑھا ہے ،یہی وجہ ہے کہ چینی شہریوں اور پاکستانی شہریوں میں شادیوں کا رشتہ بھی پنپنے لگا ہے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ چین سے آئے چینی باشندہ پاکستان آیا تو اسے یہاں کی ثقافت اور اسلامی رنگ ایسا بھایا کہ اس نے خود بھی اس رنگ میں رنگ جانے کا فیصلہ کرلیا. اسلامی تعلیمات سے متاثر پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے رہنما اور صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے دعوت و تبلیغ کے بعد چینی باشندے کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا۔ چینی شہری کے قبول اسلام کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں ڈاکٹر امجد علی اسے کلمہ پڑھا رہے ہیں۔ اس سے پہلے آزاد کشمیر کےسابق وزیرمذہبی امور صاحبزداہ حامد رضا کےہاتھوں پر اسلام قبول کر چکے ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team