سلام آباد:(الصفوت نیوز)بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ساہیوال واقعہ پیغام ہے کہ نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ساتھ گھروں سے باہر نہ نکلیں،ریاستِ مدینہ کی پیروی کے دعویدار آج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمہ دار کون ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ساہیوال واقعے پرسی ٹی ڈی کے ہاتھوں شہریوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ یہ سانحہ پیغام ہے، نئے پاکستان میں شہری بال بچوں کے ساتھ گھروں سے باہر نہ نکلیں،کیونکہ معصوم بچوں کے سامنے والدین کا قتل گڈ گورننس کے جھوٹے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔اپنے ردعمل میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ریاستِ مدینہ میں دریائے نیل کنارے مرنے والے کتے کی ذمہ داری خلیفہ وقت اٹھاتا تھا،جبکہ تحریک انصاف کی گُڈ گورننس کا شاخسانہ ہے کہ اتنے بڑے سانحے کے بعد حکومت لاپتہ ہوگئی ہے،ریاستِ مدینہ کی پیروی کے دعویدار آج کے حکمران بتائیں سانحہ ساہیوال کا ذمہ دار کون ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نیازی سرکار کی تحقیقات پر کسی کو اعتماد نہیں ہے، اہل خانہ اور وزیروں کو خوش کرنے کے لیئے ایس ایس پیز اور آئی جیز کے تبادلہ کرنے والوں سے انصاف نہیں ہوگا،ٹوئٹر والی سرکار دروغ گوئی اور مخالفین پر الزام بازی کے علاوہ کچھ نہیں کرسکتی،نیا پاکستان کے نام پر ملک میں جنگل کا قانون لاگو کردیا گیا ہے…………..
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team