گلگت (الصفوت نیوزتازہ ترین) ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق 19 جنوری تا 25 جنوری گلگت بلتستان میں برف باری اور بارشوں کا امکان ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا ضلع گلگت کے عوام ند ی نالوں، اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورت حال سے حفاظت کے پیش نظربلخصوص گاشو، پہوٹ ، کارگاہ ، گوچ ،بگروٹ ، ہراموش، بارگو، شروٹ،جگلوٹ گورو کے عوام النا س کوتنبیہ کی جا تی ہے کہ ایسے پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ/برف باری کا خطرہ ہو وہاں پر مختلف امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر ہیں تیز بارشوں/ آندھی کی صورت میں عارضی طور پر محفوض مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال یا جانی مالی نقصان کی صورت میں بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبروں پر اطلا ع دیں۔الفا کنٹرول روم اے سی آفس گلگت 5811-920724 0 جی بی ڈی ایم اے کنٹرول روم 05811-920874 :۔ اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر گلگت/ دنیور / جگلوٹ ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر تعیناتی عمل میں لاکر رپور ٹ پیش کریں……………
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team