اسلام آباد (الصفوت نیوز) ایل او سی پر کشیدگی تو کم نہیں ہوئی نہ ہی پاک بھارت سیاسی تعلقات، لیکن نئے پاکستان میں دونوں ملکوں کی باہمی تجارت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، دسمبرکے مہینے میں دو طرفہ تجارت کے مد میں تقریبا54 فیصد کا اضافہ ہوگیا. تفصیلات کے مطابق دسمبر کے دوران پاک بھارت باہمی تجارت کا حجم 22 کروڑ 99 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ دسمبر سے 54.3 فیصد اور اس سال نومبر سے 25 فیصد زیادہ ہے، دسمبر کے دوران بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیا کی مالیت 67 فیصد اضافے سے 19 کروڑ 84 لاکھ ڈالر سے تجاوز کر گئی، تاہم بھارت کو برآمدات کا حجم صرف 3.8 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 14 لاکھ ڈالر رہا.اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران پاک بھارت تجارت کا مجموعی حجم ایک ارب 7 کروڑ 87 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال سے 39 فیصد زیادہ ہے تاہم اس دوران بھارت کو برآمدات میں صرف 3 فیصد اور بھارتی درآمدات میں 29 فیصد اضافے کے باعث 6 ماہ میں پاکستان کو باہمی تجارت میں 65 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو گزشتہ سال سے 40 فیصد زیادہ ہے۔ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے بعد 2017 میں باہمی تجارت 5 فیصد کم ہو گئی جبکہ مالی سال 2018 میں تجارت میں صرف 6 فیصد اضافہ ہوا لیکن حکومت کی تبدیلی کے بعد بھارت کے ساتھ کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team