پولیس مقابلے میں مارے جانے والے وزیرستان کا نوجوان نقیب اللہ محسود کی پہلی برسی گذشتہ روز کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں منائی گئی، جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نقیب محسود کی برسی پر پشتون تحفظ موومنٹ نے ایک بڑے جسلے کا انعقاد کیا تھا۔
میڈیاسے بات کرتے ہوئے نقیب محسود کے والد محمد خان محسود کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے وعدے کی تکمیل کے انتظار میں ہیں۔
’جنرل صاحب فوج کے سربراہ ہیں، جب اُنھوں نے ہم سے وعدہ کیا، تو اب ہمیں ایسے پریشان حال نہیں چھوڑیں گے۔‘
محمد خان محسود اپنے بیٹے کی پہلی برسی منانے کے لیے جنوبی وزیرستان سے کراچی گئے تھے،اُن کا کہنا تھا، کہ بری فوج کا سربراہ جھوٹا نہیں ہو سکتا اور اُنھیں اُمید ہے کہ اُن کی فیملی کو انصاف ملے گا۔
گذشتہ ایک سال میں راؤ انوار لگ بھگ ایک مہینے روپوش بھی رہے اور سپریم کورٹ نے باقاعدہ طور پر نہ صرف سویلین اداروں بلکہ فوج سے بھی اُن کی گرفتاری میں مدد کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے کہ 13 جنوری کو کراچی کے مضافات میں ایک پولیس مقابلے میں نقیب محسود کو ہلاک کیا گیا۔ اس مقابلے کے بعد اس آپریشن کے سربراہ راؤ انوار نے دعویٰ کیا تھا کہ نقیب محسود کا تعلق مسلح شدت پسندوں سے تھا۔
18 جنوری کو نقیب محسود کے خاندان نے یہ الزامات رد کرتے ہوئے ملک بھر میں مظاہرے کیے اور اسی روز سندھ کے وزیرداخلہ نے اس مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کا حکم دیا اور 19 جنوری کو ہی سپریم کورٹ نے اس معاملے کا ازخودنوٹس لیا۔ 20 جنوری کو راوانوار ملازمت سے معطلی کے بعد روپوش ہوئے اور 21 مارچ تک روپوش رہے۔
یکم فروری 2018 سے دس فروری تک اسلام آباد پریس کلب کے سامنے نقیب محسود قتل کے خلاف دھرنا دیا گیا اور اسی دھرنے سے پشتون تحفظ مومنٹ کے سفر کا آغاز ہوا۔
نقیب محسود قتل کیس میں کراچی پولیس کے سابق افسر راؤ انوار کے خلاف اس وقت انسداد دہشت گردی کی عدالت اور سندھ ہائی کورٹ میں کیسز چل رہے ہیں، جبکہ سپریم کورٹ میں نقیب محسود قتل کیس کا ازخود نوٹس کیس الگ ہے۔
سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس میں راؤ انوار کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا اور اس لسٹ سے نام نکالنے کے لیے حال ہی میں ایک درخواست خارج بھی کی جا چکی ہے۔ کراچی پولیس کے مذکورہ آفیسر پچھلے سال دسمبر میں ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team