پشاور:وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اس لیے ووٹ دیے کہ کرپٹ لوگ جیلوں میں ہوں، کرپشن کا ایسا خاتمہ کریں گے کہ لوگ یاد رکھیں گے۔
پشاور میں رحمان باباایکسپریس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے کی زمینوں سے قبضہ ختم کرایا جائے گا، ریلوے نے کمیشن دے دے کر بہت خسارہ بھگت لیا، ٹرین چلے گی تو پاکستان کی معیشت کا پہیہ بھی گھومے گا۔
شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ عوام نے اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بن کر فیڈرل منسٹر والی جھنڈوں والی گاڑیوں میں پھریں، چوروں اور لٹیروں کو سزائیں نہ ملیں تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی، لوگ عمران خان کے ساتھ اس لیے ہیں کہ ملک میں انقلاب اور تبدیلی آئے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دو نان اسٹاپ ٹرینیں چلائیں گے، ہمارے پاس 15 تاریخ تک کراچی کے لیے کوئی ٹکٹ نہیں، پہلی تاریخ کو ایک ماہ کے لیے ونٹر ٹرین چلائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ رحمان بابا ایکسپریس کا کرایہ راولپنڈی لاہور موٹر وے جتنا 1350 روپے رکھا گیا ہے اور یہ ٹرین 34 کے بجائے 24 گھنٹوں میں پشاور سے کراچی پہنچے گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ ٹریک کی تبدیلی کے بعد پشاور تا کراچی ٹرین کی زیادہ سے زیادہ 260 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور کراچی سے پشاور تک 8 گھنٹوں میں پہنچا جا سکے گا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم نے سو دنوں میں 20 ٹرینیں چلائی ہیں جو دنیا کی تاریخ میں ریکارڈ ہے اور اس سال مزید 20 ٹرینیں اور چلائیں گے، ایم ایل ون کا فیصلہ چند ہفتوں میں ہوجائے گا جس کے تحت پشاور سے کراچی تمام ریلوے ٹریک تبدیل کیا جائے گا، ٹریک کی تبدیلی کے بعد پشاور سے کراچی ٹرین کی کم سے کم رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team