چھ دن تک 20 ہزار فٹ کی بلندی پر بے یارومددگار پھنسے رہنے والے روسی کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف نے بتایا کہ وہ اس اکیلے پن کی حالات میں ہذیانی کیفیت سے گزر رہے تھے اور ان کو ایسا لگا کہ وہ بخیر و عافیت گھر پہنچ گئے ہیں حالانکہ ان کے ارد گرد شدید برفانی طوفان جاری تھا۔ الیگزینڈر گوکوف پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی 7145 میٹر بلند چوٹی لاٹوک ون سر کرنے نکلے تھے لیکن مہم کے دوران برفانی طوفان کی وجہ سے وہ پھنس گئے۔ اُن کے پاس خوراک ختم ہوگئی اور ان کا ساتھی بھی نیچے آتے ہوئے گر کر ہلاک ہو گیا۔ انھیں منگل کو پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بچایا گیا اور واپسی پر انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان مشکل حالات میں انھوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی 18 سال سے ساتھ دینے والی پارٹنر سے شادی کرنے کا سوال کریں گے۔ پاکستان میں کوہ پیمائی کے حوالے سے ہونے والے مزید واقعات کے بارے میں پڑھیے. فرانسیسی کوہ پیما خاتون اسلام آباد منتقل کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں پولش کوہ پیما زخمی پاکستان: فرانسیسی کوہ پیما کو بچا لیا گیا کوہ پیما کی تنہا کے ٹو سر کرنے کی ’خودکش‘ مہم ختم ‘ہر رات میں بس یہی سوچتا تھا کہ جب میں واپس جاؤں گا تو میں اس سے شادی کروں گا۔’ الیگزینڈر گوکوف نے بتایا کہ وہ اور ان کے 26 سالہ ساتھی سرگئی گلیزونو چوٹی کی جانب بڑھ رہے تھے لیکن خراب موسم آڑے آگیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے انھوں نے نیچے اترنے کا فیصلہ کیا جب ان کا ساتھی پھسل کر گر گیا۔ میں رونا چاہ رہا تھا لیکن رو نہیں سکا۔’ روسی کوہ پیما کے پاس سوائے دو رسیوں کے اور کوئی ساز و سامان نہیں بچا تھا اور ان کی ٹریکنگ ڈیوائس کی بیٹری بھی صرف دو فیصد رہ گئی تھی۔ لیکن وہ مدد کے لیے پیغام بھیجنے میں کامیاب ہو گئے۔ ‘میں نے مدد کے لیے پیغام بھیجا کہ مجھے یہاں سے بچایا جائے اور انھوں نے وعدہ کیا کہ اوکے۔ لیکن موسم ۔۔۔ میں نے آج تک ایسا موسم نہیں دیکھا۔ سات دن لگاتار وہاں پر برفانی طوفان پر برفانی طوفان آ رہا تھا۔’ روسی کوہ پیما نے وہاں پر برف میں اپنے لیے کیا خول بنا لیا اور اپنے سیٹلائٹ فون کی مدد سے رابطے میں رہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کو وہاں پر کچھ نظر نہیں آرہا تھا لیکن بچاؤ کے لیے آنے والے ہیلی کاپٹروں کی آواز آ رہی تھی۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team