پشاور:سال 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اسمبلی تک پہنچنے والے کئی نئے امیدوار خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ بنیں گے ۔خدمت کے جذبے سے سرشار ان ممبران عوامی خدمت کو اپنا مشن قراردیا ہے۔ تیمور جھگڑا پشاور سے تعلق رکھنے والے تیمور جھگڑا بھی پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی جائیں گے، تیمور جھگڑا یورپ سے اعلی تعلیم حاصل کر کے حال پی میں پشاور آئے ہیں۔ تیمور جھگڑا سابق صدر غلام اسحاق خان کے نواسے ہیں اور وہ تحریک انصاف کی 100 دنوں کی حکمت عملی بھی تیار کر چکے ہیں، پارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے ان کا نام خیبر پختونخوا کے وزیراعلی کے لئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔ مومنہ باسط ہزارہ ریجن سے پی ٹی آئی کارکن اور تحریک انصاف ہزارہ ویمن ونگ کی صدر مومنہ باسط بھی کے پی کے اسمبلی میں جلد قدم رکھیں گی، مومنہ باسط نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد سے حاصل کی ہے اور سماجی خدمات انجام دینے کے علاوہ آٹھ سال سے پی ٹی آئی سے وابسطہ ہیں۔ نادیہ خٹک تحریک انصاف کے جلسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی نادیہ خٹک بھی خیبر پختونخوا اسمبلی آنے کو بے تاب ہیں نادیہ خٹک پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی سرگرم کارکن ہیں اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی دھرنے سے لے کر ملک بھر میں ہونے والے جلسوں میں نادیہ خٹک شرکت کرچکی ہیں۔ رابعہ بصری پی ٹی آئی کی دیرینہ کارکن رابعہ بصری بھی خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ بن گئیں ہیں، رابعہ بصری سماجی کارکن ہیں اور خیبرپختونخوا میں معزور افراد کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ان کی بہت خدمات ہیں۔ شفیع اللہ خان شفیع اللہ خان کاتعلق پسماندہ علاقہ دیرسے ہے انکی پہچان محکمہ پولیس ہے جہاں پر انہوںنے مختلف عہدوں پر فرائض انجام دیتے ہوئے ڈی ایس پی رینک تک پہنچنے پر ریٹائرڈ ہوئے تاہم انہوںنے عمران خان کے پارٹی سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیاب قرار پائے گئے۔ وزیر زادہ پی ٹی آئی حکومت کی تبدیلی کے نعرے کا پہلا چھکا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال میں کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر زادہ نامی سوشل ورکر نے اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی بن گئے۔ وزیر زادہ کے ممبر پارلیمان بننے پر وادی کیلاش میں جشن کا سماں ہے۔ کامران بنگش خیبر پختونخوا اسمبلی میں تبدیلی آنے والی ہے درجنوں نئے چہرے صوبائی اسمبلی کی زینت بنیں گے، پشاور سے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے سرکاری نوکری چھوڑنے والے کامران بنگش کے پی اسمبلی کا حصہ بنیں گے نوجوان ایم پی اے کامران بنگش پشاور کے حلقہ پی کے 77 سے کامیاب ہو ئے ہیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team