ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو سینے میں تکلیف اور سانس لینے میں مشکل کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت اس وقت سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل ہیں جب کہ ان کا آکسیجن لیول کم ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو(انتہائی نگہداست کے وارڈ) میں منتقل کیا گیا تھا۔ سنجے دت کا کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے باعث کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا مگر خوش قسمتی سے ان کا ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے۔
سنجے دت کی اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کران کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم سنجے دت نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، اس وقت میں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوں اور میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ نیگیٹیو آیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ میرا بہت خیال رکھ رہے ہیں اور میں ایک یا دو دن میں گھر جاسکوں گا۔ آپ سب کی دعاؤں کا بے حد شکریہ۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
مذھب اسلام قبول کرنے کے بیس سال بعد حج کرنےکی آرزو پوری ہوئی.لوئس ابی رشید
میری کامیابی کا کریڈٹ پاکستانی قوم کو جاتاہے، ارشد ندیم
انڈیا کی ’پش بیک‘ پالیسی پر بنگلہ دیش برہم: مبینہ غیر قانونی تارکین وطن کی زبردستی سرحد پار واپسی کا الزام
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team