جرمن کلب بائرن میونخ نے اتوار کو پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کو چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ہرا کر چھٹی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ وہ واحد ٹیم بن گئی ہے جو لیگ کے دوران مسلسل اپنے تمام میچ جیتی۔
فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کے لیے چیمپیئنز لیگ کی ٹرافی صرف ایک میچ دور تھی اور برازیلین فٹبالر نیمار اپنی یورپی کلب ٹیم کو جیت کے کافی قریب لا چکے تھے لیکن وہ میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکے۔
بائرن کی قیادت کرنے والے رابرٹ لیونڈوسکی نے بھی کوئی گول سکور نہ کیا لیکن نوجوان کھلاڑی کنگزلے کومن نے اپنے ہیڈر کی مدد سے بائرن کو ایک صفر کی برتری دلائی۔
تاہم میچ کے بہترین کھلاڑی گول کیپر مینوئل نوئر رہے جنھوں نے اپنی مہارت سے نیمار اور ماپے کے اٹیک کو گول کے قریب آنے نہ دیا۔
پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں یہ دونوں ٹیمیں شائقین کے بغیر سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوئیں۔ کورونا وائرس کی بدولت ٹورنامنٹ میں پانچ ماہ کی تاخیر کے بعد فارمیٹ کو تھوڑا تبدیل بھی کیا گیا تھا۔
لیکن سماجی فاصلے کی ہدایات کے پیش نظر شائقین کے جمع نہ ہونے کی ہدایات کے باوجود دونوں ٹیموں کے لیے یہ بڑا موقع تھا۔ 2011 میں پی ایس جی کو قطری شاہی خاندان نے خریدا تھا اور اس کے بعد کلب میں تبدیلیاں لانے میں قریب نو سال لگے۔
یہ بھی پڑھیے
بائرن میونخ کے ہاتھوں ایف سی بارسلونا کی شرمناک شکست
لیورپول نے پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
مورینیو صرف فٹبال مینیجر ہی نہیں، ایک پاپ کلچر کی علامت
اگر پی ایس جی یہ میچ جیت جاتا تو وہ صرف دوسرا فرانسیسی کلب ہوتا جس نے چیمپیئنز لیگ میں فتح کا اعزاز حاصل کیا ہو۔ ان سے قبل 1993 میں یہ مقابلہ مارسے نے جیتا تھا۔
چیمیئنز لیگ،تصویر کا ذریعہCHAMPIONS LEAGUE پی ایس جی کی مقبولیت کی وجہ فائنل میں پہنچنا ہوسکتا ہے لیکن بائرن میونخ کا یہ 11واں فائنل تھا۔ بائرن کو یورپی فٹبال کی تاریخ کے بڑے کلبز میں شامل کیا جاتا ہے۔
جرمن کلب نے اس سے قبل پانچ مرتبہ یہ ٹرافی جیتی ہے۔ آخری مرتبہ وہ 2013 میں چیمپیئنز لیگ میں فاتح قرار پائے تھے۔ ان کے چار ایسے کھلاڑی بھی ہیں جو 2013 کی اس ٹیم میں شامل تھے۔
جب 1974 میں بائرن اپنے تین یورپی کپس جیت چکا تھا اس وقت پی ایس جی اپنے ابتدائی مراحل میں تھی اور فرانس کے بڑے کلبز میں اپنا نام بنانے کے لیے اس سے امیدیں وابستہ تھیں۔
لیکن اس کے بعد پی ایس جی نے فرانس کی دوسری بڑی ٹیموں کو ہرا کر اپنا نام بنایا۔ اس وقت بائرن میونخ کو یورپ کے بڑے کلبوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
بائرن کا دفاعی انداز
چیمیئنز لیگ،تصویر کا ذریعہCHAMPIONS LEAGUE سیمی فائنل میں بائرن نے لیون کو تین صفر سے ہرایا جو ان کی 20ویں مسلسل فتح تھی۔ وہ گذشتہ سال دسمبر سے اپنے 29 میچوں میں فاتح رہے ہیں اور اس کا کریڈٹ ان کے کوچ ہانزی فلک کو جاتا ہے۔
وہ بائرن کو آٹھویں بندزلیگا جتانے میں کامیاب رہے۔ اس سیزن کی چیمپیئنز لیگ میں بائرن نے تمام میچ جیتے ہیں۔ اس سیزن میں لیونڈوسکی کے 55 گول ہیں اور اس دوران باقی ٹیم نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے۔
کوچ تھامس کی قیادت میں پی ایس جی نے فرانس میں غلبہ حاصل کیا ہے اور آخر کار وہ یورپ کی بڑی لیگ میں بہترین کارکردگی دکھا سکے ہیں۔
چیمیئنز لیگ،تصویر کا ذریعہCHAMPIONS LEAGUE انھوں نے سیمی فائنل مقابلہ تین صفر سے جیتا اور گذشتہ سال نومبر سے لے کر اب تک وہ صرف ایک مرتبہ شکست سے ہمکنار ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
پی ایس جی کے شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور چونکہ ان کی زیادہ امیدیں ماپے اور نیمار سے وابستہ تھیں اس لیے وہ ان دونوں کھلاڑیوں کو ہار کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
ماپے کی انجری کو لے کر بھی کافی بحث ہوتی رہی جس کی وجہ سے شاید وہ اپنا سو فیصد نہ دے سکے۔
دوسری طرف بائرن کے شائقین اب بھی پُرجوش ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ انھیں پہلے سے ہی معلوم تھا کہ ان کی ٹیم کے جیتنے کے امکانات زیادہ تھے تاہم پی ایس جی نے اچھا کھیل پیش کیا اور حریف کو زیادہ برتری حاصل کرنے نہ دی۔
یاد رہے کہ فرانس کے شہر مارسے میں فائنل سے قبل پی ایس جی کی شرٹ پہننے پر پولیس نے پابندی عائد کی تھی جسے بعد میں ہٹا دیا گیا۔
اس فیصلے پر حکام کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ بعض ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں مارسے کے مقامی شہریوں کی پی ایس جی کے شائقین سے جھڑپیں ہوئیں۔
Your email address will not be published. Required fields are marked *
بین الافغان مذاکرات کے افتتاحی اجلاس میں کیا کیا ہوا؟
فیس بک کی جانب سے پاکستانی اکاؤنٹس اور ویب پیجز کا ایک ’منظم نیٹ ورک‘ معطل
کورونا سے متاثرہ سونگھنے کی حس سردی کے باعث بند ناک سے مختلف
طلوع اور غروبِ آفتاب کے وقت سورج کبھی کبھار سُرخ کیوں ہو جاتا ہے؟
بیلاروس میں ہزاروں مظاہرین کی ریلی، صدر ایلگزینڈر لوکاشینکو کے استعفے کا مطالبہ
جاپان میں ’محبت کے جاسوس‘ جو پیسوں کے عوض رشتے توڑتے اور بناتے ہیں
من هنا : http://themeforest.net/item/goodnews-responsive-wordpress-new ...
Teetr ...
Nice ...
Awesome! ...
Very Nice Theme, I have no words to appreciate :) Weldon Team .... ke ...
2018 Powered By SANE Media Services By SANE Team